متحدہ عرب امارات

دبئی مرینا میں رہائشی عمارت میں آگ، ریسکیو آپریشن مکمل، عمارت کلیئر قرار

خلیج اردو
دبئی: دبئی مرینا میں جمعے کی صبح علی الصبح ایک رہائشی ٹاور کی بالائی منزل پر لگنے والی آگ کو چند گھنٹوں میں مکمل طور پر قابو پا لیا گیا۔ متاثرہ عمارت ‘مرینا سیل’ کے رہائشیوں کو تقریباً دو گھنٹے کے بعد اپنے اپارٹمنٹس میں واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔

آٹھویں منزل پر رہنے والی پریتی ایس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ صبح آٹھ بجے دفتر جانے کی تیاری میں تھیں مگر پیش آنے والے واقعے نے انہیں دہلا کر رکھ دیا ہے۔

شامی طالبعلم زیڈ، جو اسی عمارت کے رہائشی ہیں، نے بتایا کہ انہیں رات 3:30 بجے فائر الارم اور ایویکوئیشن پیغام کے باعث نیند سے جگایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوفناک تجربہ تھا لیکن خوش قسمتی سے وہ وقت پر نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔

بہت سے رہائشی نیند کے لباس میں ہی جلدی میں عمارت خالی کرنے پر مجبور ہوئے۔ قریبی بائیبلوس ہوٹل کے عملے نے متاثرہ رہائشیوں کی مدد کی، جن میں سے بعض نے ہوٹل میں پناہ لی۔

لبنانی نژاد اے مختار کو اپنے پالتو کچھوے کے ساتھ عمارت سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اندر دھواں بہت زیادہ تھا اور صورتحال دیکھ کر عمارت خالی کرنا ہی بہتر سمجھا۔

عمارت کی پہلی منزل کے رہائشی ایم کے کا کہنا تھا کہ وہ خوش قسمت تھے کہ پہلے سے جاگ رہے تھے کیونکہ وہ کام کے لیے شرٹ استری کر رہے تھے جب فائر الارم بجنے لگا۔

اس واقعے نے کئی رہائشیوں کی پرانی یادیں تازہ کر دیں۔ 28 سالہ روسی شہری آنیا، جو حال ہی میں مرینا سیل میں منتقل ہوئی تھیں، نے کہا کہ یہ واقعہ ان کے لیے دوبارہ ایک صدمے جیسا تھا کیونکہ چند ہفتے قبل وہ مرینا پنیکل کی آگ سے بھی بچ کر نکلی تھیں۔

جون میں دبئی مرینا کی 67 منزلہ ٹائیگر ٹاور میں بھی آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے باعث 3,820 رہائشیوں کو رات بھر کی ریسکیو آپریشن کے بعد نکالا گیا تھا۔ اس وقت ٹرام سروسز 24 گھنٹے معطل رہیں اور کئی رہائشیوں کو طویل عرصے تک اپنے گھروں تک رسائی نہیں ملی تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button