خلاف ورزی کرنے والوں کو چار بلیک پوائنٹس اور سات دن کی قید بھی ہوگی
ابوظہبی پولیس نے منگل کے روز ڈرائیوروں کو متنبہ کیا کہ ، ” امارت میں غیر خراب ٹائروں والی گاڑیاں چلانے والے ڈرائیوروں پر 500 درہم جرمانہ عائد کیا جاۓ گااور ان کی گاڑیوں کو ساتھ دن تک بند کر دیا جاۓ گا”
اسی کے ساتھ ہی ، پولیس نے خلاف ورزی کرنے والوں کو چار ٹریفک پوائنٹس دینے کا بھی عندیہ دیا ہے ۔
پولیس نے بتایا کہ گرمیوں کے دوران سڑک حادثات کی بنیادی وجہ خراب ٹائر ہیں اور ان سے ڈرائیوروں اور دیگر سڑک استعمال کرنے والوں کی حفاظت کو شدید خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ گرم موسم کے دوران جب درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جاتا ہے، تو حادثے ختم ہونے والے ٹائر کے استعمال کی وجہ سے پیش اتے ہیں ، زیادہ استعمال کی وجہ سے ٹائر ختم ہوجاتے ہیں ۔
پولیس نے ڈرائیوروں کو بھی خبردار کیا کہ وہ گاڑیوں کو زیادہ لوڈ نہ کریں کیونکہ یہ بھی حادثات کا سبب ہے۔
ابوظہبی پولیس نے ڈرائیوروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی گاڑیوں کے ٹائر چیک کریں اور ان کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور کسی قسم کے نقصان یا دراڑ کی عدم موجودگی کی تصدیق کریں ، جو گرمی کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کے نتیجے میں شدید ٹریفک حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔
سینٹرل آپریشنز سیکٹر میں ٹریفک اینڈ پٹرولز ڈائریکٹوریٹ میں بیرونی علاقوں کے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل محمد سالم الشیہی نے گذشتہ ہفتے ڈرائیوروں سے اپیل کی تھی کہ وہ،وہ ٹائر استعمال کریں جو دی گئے وضاحتوں کے مطابق ہوں اور ٹائر کی مناسبیت ، اس کی پیمائش اور درجہ حرارت کو یقینی بنائیں۔۔
#توعية | شرطة أبوظبي : الإطارات الرديئة خطر يهدد سلامتك#شرطة_أبوظبي#خلك_في_البيت#Stayhome pic.twitter.com/KIvFkE758j
— شرطة أبوظبي (@ADPoliceHQ) June 16, 2020
Source : Gulf News







