متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے بیرون ممالک کے طلباء کو اسکالرشپ دینے سے متعلق بڑی آسانیاں پیدا کردیں

خلیج اردو
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی وزارت اعلیٰ تعلیم و سائنسی تحقیق  نے بیرون ملک موسم خزاں 2025-2026 کے تعلیمی وظائف اور داخلوں کی درخواستوں کی توثیق کے لیے 11 اگست 2025 کی آخری تاریخ مقرر کر دی ہے۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ طلبا کو اپنی یونیورسٹی کی پیشکش کو اسی تاریخ تک قبول یا مسترد کرنا ہوگا، اور تمام مطلوبہ اقدامات وزارت کے الیکٹرانک پورٹل پر مکمل کرنا ہوں گے۔ وزارت نے تمام درخواست دہندگان کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اقدامات بروقت مکمل کریں تاکہ کسی قسم کی تاخیر سے بچا جا سکے۔

وزارت نے طلبا پر زور دیا ہے کہ وہ یوے ای کو فعال کریں اور اس کی ویب سائٹ پر دستیاب ’اسٹوڈنٹ اینڈ اسکالرشپ رجسٹریشن‘ سروس سے فائدہ اٹھائیں۔ ساتھ ہی طلبا کو تلقین کی گئی ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹس باقاعدگی سے چیک کریں، اداروں کی جانب سے دی گئی ہدایات پر عمل کریں اور اضافی تقاضے فوری طور پر مکمل کریں۔

MoHESR نے طلبا کی سہولت کیلئے جدید اسمارٹ خدمات متعارف کرائی ہیں جن سے درخواست کا وقت صرف 90 سیکنڈ تک محدود ہو گیا ہے، درکار دستاویزات میں 86 فیصد کمی کی گئی ہے اور 59 اعلیٰ تعلیمی اداروں میں رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button