
خلیج اردو
9 اگست 2025
دبئی میں اس موسم گرما فیملی کے لیے خاص ہوٹل آفرز دستیاب ہیں جہاں بچے قیام، کھانے اور تفریح میں مفت شامل ہیں۔ چاہے آپ شہر کی رونقیں پسند کریں یا سمندر کنارے پرسکون لمحات، یہ منتخب ہوٹل آپ کے خاندان کے لیے بہترین یادیں بنانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
درج ذیل سات ہوٹل اپنے منفرد فیملی پیکجز کے ساتھ پیش کیے جا رہے ہیں:
1. ایڈریس ہوٹلز اینڈ ریسورٹس
پانچ ستارہ ہوٹل، جہاں ہر عمر کے افراد کے لیے بہترین سہولیات موجود ہیں۔ 25 فیصد رعایت، 12 سال سے کم عمر بچوں کا قیام اور کھانا مفت۔
مقام: ڈاؤن ٹاؤن دبئی، کریک ہاربر، دبئی مال، پیلس ہوٹلز
رعایت کی مدت: 30 ستمبر 2025 تک
مزید معلومات: addresshotels.com
2. ویدا ہوٹلز اینڈ ریسورٹس
آرام دہ لگژری، شہر کے بہترین علاقوں میں، 25 فیصد رعایت، 12 سال سے کم عمر بچوں کا قیام، کھانا اور کھیل مفت۔
مقام: کریک بیچ، ایمریٹس ہلز، دبئی مرینا، دبئی مال
رعایت کی مدت: 30 ستمبر 2025 تک
مزید معلومات: vidahotels.com
3. ووکو دبئی دی پام
سمندر کنارے فیملی فرینڈلی ماحول، بچوں کے لیے مفت کھانا، سافٹ ڈرنکس اور آئس کریم۔ کوئی کم از کم قیام کی شرط نہیں۔
مقام: پام ویسٹ بیچ، دبئی
رابطہ: +971 4 249 5555
بکنگ کی آخری تاریخ: 31 اگست 2025
4. حبطور گرینڈ ریزورٹ
چار سے بارہ سال کے بچوں کے لیے جونیئر جنگل کڈز کلب، یوگا، زومبا، فیس پینٹنگ اور دیگر سرگرمیاں۔
مقام: جے بی آر، دبئی
دورانیہ: پیر تا جمعرات، صبح 9:30 تا شام 3 بجے، 28 اگست 2025 تک
رابطہ: +971 50 780 6342
5. دی فرسٹ گروپ ہوٹلز
36 گھنٹے کا منفرد قیام، 45 فیصد تک رعایت، 5 سال سے کم بچوں کا قیام اور کھانا مفت۔
مقام: بزنس بے، مرینا، واٹر فرنٹ وغیرہ
رعایت کی مدت: 30 ستمبر 2025 تک
مزید معلومات: thefirstcollection.ae
6. دی ایچ ہوٹل
مرکزی مقام پر قیام، روزانہ ناشتے کے ساتھ، 12 سال سے کم عمر بچوں کا قیام اور کھانا مفت۔
مقام: شیخ زاید روڈ، دبئی
رعایت کی مدت: پورے موسم گرما 2025
مزید معلومات: hhoteldubai.com
7. رکسوس دی پام دبئی
آل انکلو سیو ڈیکیشن، سوئم اپ بار، پرائیویٹ بیچ، رکی کڈز کلب، 25 فیصد رعایت یا 2 بچوں کے مفت داخلہ کے آپشنز۔
مقام: پام جمیرا، دبئی
دستیابی: روزانہ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک، 15 ستمبر 2025 تک
رابطہ: +971 4 457 5555







