متحدہ عرب امارات

یو اے ای کا نیتن یاہو کے ’گریٹر اسرائیل ویژن‘ کو یکسر مسترد کرنے کا اعلان

خلیج اردو
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ’گریٹر اسرائیل ویژن‘ سے متعلق بیانات کو سختی سے مسترد اور مذمت کی ہے، ان بیانات کو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ یو اے ای کسی بھی برادر عرب ممالک کی خودمختاری کو لاحق خطرے کو قطعی طور پر قبول نہیں کرتا اور اسرائیلی حکومت کے انتہا پسند ارکان سے مطالبہ کیا کہ وہ اشتعال انگیز بیانات اور اقدامات بند کریں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تمام آبادکاری اور توسیعی منصوبے فوری طور پر روکے جائیں کیونکہ یہ خطے کے استحکام کو نقصان پہنچاتے اور امن و بقائے باہمی کے امکانات کو کمزور کرتے ہیں۔

عرب لیگ نے بھی نیتن یاہو کے بیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ خودمختار عرب ریاستوں کے علاقوں کو ضم کرنے کی کوشش اور خطے کے امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کا عمل ہے۔ لیگ کے مطابق یہ بیانات انتہا پسندانہ اور توسیع پسندانہ عزائم کا عکاس ہیں، جو بین الاقوامی قانون اور اجتماعی عرب سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button