متحدہ عرب امارات

بھارتی شہری کی قسمت چمک اٹھی، دبئی ڈیوٹی فری کی قرعہ اندازی میں 10 سال بعد 10 لاکھ ڈالر جیت لئے

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات میں مقیم بھارتی شہری پردیپ چالاتن نے دبئی ڈیوٹی فری ملینیم ملینیئر قرعہ اندازی میں ایک ملین ڈالر کا انعام جیت لیا۔ یہ قرعہ اندازی بدھ کے روز دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کونسورس ڈی میں منعقد ہوئی۔

55 سالہ پردیپ چالاتن گزشتہ 20 برس سے دبئی میں مقیم ہیں اور بطور ڈاکیومنٹ کنٹرولر ایک آرکیٹیکچرل کنسلٹنسی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔ دبئی ڈیوٹی فری کے مطابق پردیپ نے یہ انعام سیریز 512 میں ٹکٹ نمبر 2747 کے ذریعے جیتا، جو انہوں نے 8 اگست کو آن لائن خریدا تھا۔

پردیپ کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے اور وہ گزشتہ 10 برسوں سے یہ ٹکٹ خرید رہے تھے۔ انہوں نے اس بار کا ٹکٹ اپنے ایک بھارتی ساتھی کے ساتھ شیئر کیا تھا۔ پردیپ دو بچوں کے والد ہیں اور جیتنے کے بعد ان کی خوشی دیدنی تھی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button