
خلیج اردو
دبئی: برطانوی شہری انتھونی ڈیوڈ کیئرنز نے متحدہ عرب امارات کی "لکی چانس” لاتری میں ایک لاکھ درہم جیت لیے۔ وہ گزشتہ پانچ برس سے دبئی میں مقیم ہیں اور انہوں نے بتایا کہ یہ فیصلہ جمیرا لیکس ٹاورز (جے ایل ٹی) میں لگے پوسٹر دیکھنے کے بعد کیا۔
انتھونی کیئرنز نے بتایا کہ "میں نے جے ایل ٹی دبئی میں یہ پوسٹر دیکھا اور سوچا کیوں نہ ایک بار قسمت آزمائی کر لی جائے۔ اور یہ واقعی کامیاب رہا۔”
ان کے مطابق جب منتظمین نے فون پر انعام جیتنے کی اطلاع دی تو پہلے پہل یقین نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ "میں اپنی اہلیہ کے ساتھ تھا جب کال آئی۔ میری بیوی نے کہا کہ شاید یہ سچ نہ ہو، پھر میں نے ایپ پر چیک کیا تو یہ حقیقت نکلی۔”
کیئرنز نے مزید کہا کہ اگرچہ وہ ایک لاکھ درہم کی جیت پر خوش ہیں لیکن ان کی نظر حتمی جیک پاٹ پر ہے۔ "میں نے ایک لاکھ درہم جیت لیے ہیں، اب میرا اگلا ہدف دس کروڑ درہم ہے۔






