متحدہ عرب امارات

معروف یورو اینڈرو لوجسٹ ڈاکٹر وینیت ملہوترا 29 اگست کو دبئی میں خصوصی مشاورت فراہم کریں گے

خلیج اردو
دبئی: بھارت کے معروف یورو اینڈرو لوجسٹ ڈاکٹر وینیت ملہوترا مردوں کی صحت، بانجھ پن اور فلاح و بہبود سے متعلق خصوصی مشاورت کے لیے 29 اگست 2025 کو دبئی میں موجود ہوں گے۔ یہ مشاورت کنسیو، دی گائناکالوجی سینٹر، ریڈ ڈائمنڈ بلڈنگ، جمیرا لیک ٹاورز میں فراہم کی جائے گی۔

ڈاکٹر وینیت ملہوترا کو کم سے کم جراحی طریقہ علاج میں دو دہائیوں سے زائد تجربہ حاصل ہے اور وہ پروسٹیٹ بیماری، مثانے کی کمزوری اور مردانہ تولیدی صحت کے علاج کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں۔ وہ وی این اے ہسپتال نئی دہلی میں فیلوشپ پروگرام کے ڈائریکٹر اور گجرات کے ایم پی یو ایچ ہسپتال میں لیڈ فیکلٹی ہیں، جبکہ عالمی سطح پر یورو اینڈرو لوجی کے ماہر اور ٹرینر کے طور پر بھی پہچانے جاتے ہیں۔

ڈاکٹر ملہوترا نے کہا کہ مردوں کی صحت سے متعلق مسائل اکثر بدنامی یا آگاہی کی کمی کے باعث نظر انداز کر دیے جاتے ہیں۔ میرا مقصد یہ ہے کہ خفیہ اور عالمی معیار کی نگہداشت فراہم کی جائے تاکہ مرد اپنی صحت اور اعتماد دوبارہ حاصل کر سکیں۔

اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً 18 کروڑ 60 لاکھ افراد بانجھ پن کا شکار ہیں جن میں نصف مسائل کی وجہ مردانہ عوامل ہوتے ہیں۔ موٹاپا، نیند کی کمی، تمباکو نوشی، شراب نوشی اور مستقل ذہنی دباؤ جیسے عوامل نطفہ کی صحت پر منفی اثرات ڈال کر ان کی تعداد، حرکت اور ساخت کو متاثر کرتے ہیں۔

ڈاکٹر ملہوترا کے مطابق مردانہ تولیدی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ورزش کو معمول بنانا، پھلوں اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور غذا استعمال کرنا، ماحولیاتی آلودگیوں سے بچنا اور تمباکو نوشی کے ساتھ ساتھ لیپ ٹاپ یا سوانا جیسی زیادہ گرمی سے پرہیز کرنا ضروری ہے۔

ڈاکٹر وینیت ملہوترا کا یہ دورہ ان کی بین الاقوامی پریکٹس میں ایک بڑی توسیع ہے جس سے متحدہ عرب امارات کے رہائشی اور زائرین بیرون ملک سفر کیے بغیر عالمی معیار کی ماہر نگہداشت سے مستفید ہو سکیں گے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button