متحدہ عرب امارات

دبئی میں پہلا گھر خریدنے کا پروگرام: خصوصی سہولتیں اور طریقۂ کار

خلیج اردو
دبئی: دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ (DLD) نے جولائی 2025 میں ایک نیا پروگرام لانچ کیا ہے جس کے تحت پہلی مرتبہ گھر خریدنے والے رہائشیوں کو خصوصی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس "فرسٹ ٹائم ہوم بائر پروگرام” کے ذریعے خریداروں کو نئی پراپرٹی لانچز پر ترجیحی رسائی، رعایتی قیمتوں اور لچکدار ادائیگی پلانز کی سہولت ملے گی۔

یہ اسکیم آف پلان اپارٹمنٹس، تیار شدہ ولاز اور ٹاؤن ہاؤسز سب کے لیے موزوں ہے تاکہ پہلی بار پراپرٹی مارکیٹ میں قدم رکھنے والے خریداروں کے اخراجات اور مشکلات کم ہوں۔

پروگرام کی اہم سہولتیں

کون اپلائی کر سکتا ہے؟

اہلیت کے لیے شرائط یہ ہیں:

  • کسی بھی قومیت کے حامل متحدہ عرب امارات کے رہائشی ہوں

  • عمر کم از کم 18 سال ہو

  • دبئی میں فری ہولڈ رہائشی پراپرٹی کے مالک نہ ہوں

  • پانچ ملین درہم سے کم مالیت کی پراپرٹی خرید رہے ہوں

اگر کسی کے پاس نان فری ہولڈ ایریا میں پراپرٹی ہے تب بھی درخواست دی جا سکتی ہے۔

مزید فوائد

  • آف پلان لانچز میں ترجیحی بکنگ

  • منتخب پراپرٹیز پر خصوصی رعایت

  • رجسٹریشن فیس اور قیمت کی آسان اقساط

  • کریڈٹ کارڈ پر سود کے بغیر ادائیگی پلان

  • بینکوں کی جانب سے خصوصی مارگیج پروڈکٹس اور تیز منظوری

مثال کے طور پر، وسل گروپ نے جبل علی میں پہلی بار خریدنے والوں کے لیے نیا مرحلہ متعارف کروایا ہے، جبکہ بنگھٹی پراپرٹیز اپنے تمام منصوبوں پر پانچ فیصد رعایت پیش کر رہی ہے۔

اپلائی کرنے کا طریقہ

  • DLD ویب سائٹ یا دبئی REST ایپ پر رجسٹر کریں

  • مطلوبہ معلومات جمع کروائیں

  • اہل قرار پانے پر ای میل کے ذریعے "فرسٹ ٹائم ہوم بائر” کیو آر کوڈ حاصل کریں

  • اس کیو آر کوڈ سے ڈویلپرز اور بینکوں کی پیشکشوں تک رسائی حاصل کریں

کیو آر کوڈ اس وقت تک کارآمد رہے گا جب تک آپ پراپرٹی خرید کر DLD میں رجسٹر نہیں کر لیتے۔ پروگرام میں شمولیت کے لیے کوئی اضافی فیس نہیں ہے۔

شراکت دار ڈویلپرز

ایمار، نخیل، ڈیمک، میراس، دبئی پراپرٹیز، عزیز، ایلنگٹن، بنگھٹی، ماجد الفطیم، دانوپ، پالمہ ہولڈنگ، وسل اور بیونڈ ڈویلپمنٹس سمیت کئی بڑے ڈویلپرز اس پروگرام میں شامل ہیں۔

شراکت دار بینکس

امارات این بی ڈی، امارات اسلامک، دبئی اسلامک بینک، مشرق بینک اور کمرشل بینک آف دبئی خصوصی مارگیج پروڈکٹس پیش کر رہے ہیں۔

گولڈن ویزا کا موقع

اگر خریدار دو ملین درہم یا اس سے زیادہ کی پراپرٹی میں سرمایہ کاری کریں تو وہ 10 سالہ یو اے ای گولڈن ویزا کے بھی اہل ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button