
خلیج اردو
خلیج اردو: دبئی میں اماراتی خواتین ڈے کے موقع پر مختلف پارکنگ مقامات کو پانچ نمایاں اماراتی خواتین کے نام اور ان کے کارناموں سے منسوب کیا گیا ہے۔
پارکن پی جے ایس سی، جو دبئی کا عوامی پارکنگ فراہم کرنے والا ادارہ ہے، نے پانچ زونز متعین کیے ہیں جہاں ان خواتین کی کامیابیوں اور خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے تاکہ عوام اور ڈرائیور ان کی قومی خدمات سے آگاہ ہو سکیں۔
پانچ متاثر کن اماراتی خواتین میں نائلہ الخجا، پہلی اماراتی خاتون فلم ڈائریکٹر؛ سحر پرہام الاوہدی، پہلی اماراتی شیف بر ج العرب میں؛ آمنہ الحبتور، عطر ساز برانڈ آرکڈیا کی بانی؛ زہرہ لاری، پہلی بین الاقوامی مقابلہ جاتی فیگر اسکیٹر؛ اور امل مراد، خطے کی پہلی اماراتی پارکور کوچ شامل ہیں۔
یہ خصوصی پارکنگ زونز 30 اگست تک جاری رہیں گے، جہاں موجود گاڑیوں پر لگے کیو آر کوڈ کے ذریعے شہری مزید معلومات حاصل کر سکیں گے۔ عوام کو آئندہ سال کے لیے دیگر اماراتی خواتین کو نامزد کرنے کی دعوت بھی دی گئی ہے۔







