
خلیج اردو
دبئی: سعودی حکام نے بدعنوانی کے خلاف بڑے اقدامات کے تحت 138 سرکاری اہلکاروں کو گرفتار کیا ہے، جس کا اعلان نگران اور اینٹی کرپشن اتھارٹی (نزاہہ) نے کیا۔
نزاہہ کے مطابق متعدد وزارتوں کے اہلکار رشوت ستانی اور عہدے کے غلط استعمال کے الزامات میں حراست میں لیے گئے، جبکہ بعض کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ یہ گرفتاریاں اگست میں نزاہہ کے اہلکاروں کے 1,851 معائنہ دوروں کے بعد سامنے آئیں، جن میں 416 مشتبہ افراد کی تحقیقات کی گئیں۔
ان اہلکاروں میں وزراتِ داخلہ، نیشنل گارڈ، دفاع، تعلیم، صحت، بلدیات و رہائش، انسانی وسائل و سماجی ترقی، صنعت و معدنی وسائل، اور زکات، ٹیکس و کسٹمز اتھارٹی میں کام کرنے والے شامل ہیں۔
نزاہہ نے کہا کہ یہ اقدام سعودی عرب کے شفافیت، بہتر حکمرانی، اور عوامی اعتماد کو فروغ دینے کے وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے، اور واضح پیغام دیتا ہے کہ کسی بھی سطح پر بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔







