متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں شہریوں کے لیے 2 ارب درہم سے زائد مالیت کے گھروں کی منظوری

خلیج اردو
دبئی: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بدھ، 3 ستمبر کو ملک بھر کے شہریوں کے لیے 2 ارب درہم سے زائد مالیت کے گھروں کی منظوری دی۔ اس منصوبے کے تحت 2 ہزار 971 شہریوں کو رہائش فراہم کی جائے گی۔

یہ اقدام "زاید ہاؤسنگ پروگرام” کے تحت کیا گیا ہے جس نے جنوری سے تیسرے سہ ماہی 2025 کے اختتام تک مجموعی طور پر 2 ارب 69 لاکھ 20 ہزار درہم کے رہائشی منصوبوں کی منظوری دی۔ ان میں 522 گرانٹس شامل ہیں جو صدرِ امارات کی ہدایت پر دی گئیں جن کی مالیت 35 کروڑ 50 لاکھ درہم ہے، جبکہ 595 حکومتی رہائشی قرضوں کی منظوری دی گئی جن کی مالیت 24 کروڑ 62 لاکھ درہم ہے۔ اسی طرح 24 حکومتی رہائشی فوائد کی منظوری دی گئی جن کی مالیت 1 کروڑ 90 لاکھ درہم ہے اور 1 ہزار 830 ہاؤسنگ فنانس کی منظوری دی گئی جن کی مالیت 1 ارب 44 کروڑ 90 لاکھ درہم ہے۔

شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ متحدہ عرب امارات، صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی قیادت میں شہریوں کی رہائش کو قومی ترجیحات میں سرفہرست رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے لیے معیاری اور جدید گھروں کی فراہمی ایک قومی عزم ہے تاکہ سب کو باعزت زندگی کے مواقع میسر ہوں۔

زاید ہاؤسنگ پروگرام کے مطابق جولائی 2022 سے اب تک مجموعی طور پر 11 ہزار 298 منظوریوں کا اجراء کیا جا چکا ہے جن کی مالیت تقریباً 9 ارب درہم ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button