
خلیج اردو
سیول: سال 2025 کوریائی ڈراموں کے لیے ملا جلا ثابت ہوا، مداحوں نے شکوہ کیا کہ وہ کلاسک رومانس اب کمیاب ہیں جنہوں نے کے ڈرامہ کو دنیا بھر میں مقبول بنایا تھا، تاہم اس سال بھی کچھ ایسے ڈرامے سامنے آئے جن میں نرم اور سادہ محبت کی کہانیاں چھپی رہیں۔ بڑے شوز کے شور شرابے میں یہ رومانس نظر انداز ہوگئے لیکن پھر بھی اپنی مٹھاس اور خوبصورتی کے باعث قابل ذکر رہے۔
پانچ ایسے ڈرامے نمایاں ہوئے جنہیں مداح دیکھنے کے قابل سمجھتے ہیں۔
آلو لیب: کینگ تے اوہ اور لی سن بن کی اداکاری پر مبنی اس ڈرامے نے ریٹنگ میں خاطر خواہ کامیابی نہ سمیٹی لیکن مرکزی کرداروں کے درمیان رومانس نے چھوٹے مگر پُرجوش حلقوں میں بحث چھیڑ دی۔
موٹل کیلیفورنیا: پرانی دوستی، برسوں بعد دوبارہ ملاقات اور الجھے ہوئے جذبات پر مبنی کہانی نے ابتدا میں توجہ حاصل کی لیکن جلد ہی پس منظر میں چلی گئی، تاہم نرم اور بالغ رومانس کے متلاشی اسے پسند کرسکتے ہیں۔
میلو مووی: چائے وو شک اور پارک بو یونگ کی جوڑی پر مبنی یہ ڈرامہ سال کی سب سے زیادہ نظر انداز ہونے والی لیکن پُراثر کہانی تھی، جس میں محبت، دل شکستگی اور چھوٹے خوبصورت لمحوں کو سادہ اور ایماندار انداز میں پیش کیا گیا۔
مائی ڈئیرسٹ نیمیسس: ویب ٹون پر مبنی اس کہانی میں دو افراد کی ملاقات پہلے آن لائن گیم کے ذریعے اور سولہ سال بعد آفس میں باس اور ملازم کی حیثیت سے دکھائی گئی، جس نے ناظرین کو ہلکی پھلکی مگر میٹھی کیمسٹری فراہم کی۔
آور ان رٹن سیول: پارک بو یونگ کے جڑواں کردار پر مبنی اس ڈرامے میں رومانس بنیادی موضوع نہ ہونے کے باوجود پرسکون اور جذباتی انداز میں پیش کیا گیا، جس نے سنجیدہ ناظرین کو متاثر کیا۔
یہ ڈرامے سال 2025 میں بڑے شوز کے شور میں دب گئے لیکن کلاسک کے ڈرامہ رومانس کے متلاشی مداحوں کے لیے یہ ایک تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوسکتے ہیں۔






