متحدہ عرب امارات

یو اے ای میں بارش کا امکان، دبئی میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی

خلیج اردو
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں نئے ہفتے کے آغاز پر موسم نسبتاً خوشگوار اور کہیں کہیں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی (این سی ایم) کے مطابق پیر 8 ستمبر کو شمالی اور مشرقی علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے جبکہ دیگر مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگرچہ درجہ حرارت میں معمولی کمی آئے گی لیکن گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ ابوظہبی میں درجہ حرارت 42 ڈگری جبکہ دبئی میں زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

رات اور منگل کی صبح کے دوران موسم میں نمی بڑھنے سے ساحلی اور اندرونی علاقوں میں کہر یا دھند بننے کا امکان بھی ہے۔

ہوا کی رفتار 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہے گی جو بعض اوقات 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ ہوا کا رخ جنوب مغربی سے شمال مغربی اور شمال مشرقی سمتوں میں ہوگا۔

عرب خلیج میں سمندر ہلکا سے معتدل جبکہ بحیرہ عمان میں ہلکا رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button