
خلیج اردو
ابوظبی: ڈزنی نے اعلان کیا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار اس کے مشہور قلعے کے ڈیزائن میں پانی کو شامل کیا جائے گا، اور یہ منفرد شاہکار ابوظبی میں تعمیر ہوگا۔ یہ انکشاف ڈزنی کی یوٹیوب سیریز "وی کال اِٹ امیجینئرنگ” کے تازہ ایپی سوڈ میں کیا گیا جس میں ڈزنی امیجینئرنگ کے سینیئر عہدیداروں نے ڈزنی لینڈ ابوظبی کے تخلیقی وژن پر بات کی۔
سینیئر نائب صدر زیک رِڈلی نے بتایا کہ ابوظبی ایک ایسا شہر ہے جو پانی کے ساتھ جڑا ہوا ہے، اس لیے پہلی بار قلعے کے ڈیزائن میں پانی کو مرکزی حیثیت دی جا رہی ہے۔ علی روبنسٹین، نائب صدر برائے گلوبل کری ایٹو شو ڈیزائن، نے کہا کہ یہ منصوبہ کسی بھی موجودہ قلعے کی نقل نہیں بلکہ سمندر، فطرت اور ڈزنی کی مشہور شہزادیوں موآنا، ایلسا اور انا سے متاثر ہو کر تیار کیا جا رہا ہے۔
ڈزنی لینڈ ابوظبی نارتھ یاس آئی لینڈ پر تعمیر کیا جائے گا جس کے لیے ڈویلپر مرال کے ساتھ شراکت داری کی گئی ہے۔ یہ مشرقِ وسطیٰ میں پہلا ڈزنی برانڈڈ تھیم پارک ہوگا جس میں مختلف تھیم پر مبنی لینڈز کے ساتھ یہ انوکھا قلعہ مرکزی حیثیت اختیار کرے گا۔
ڈزنی کے مطابق یہ فیصلہ صرف ایک ڈیزائن نہیں بلکہ ایسا قدم ہے جو طویل المدتی اثرات مرتب کرے گا اور دنیا بھر کے دیگر ڈزنی پارکس سے ابوظبی کو منفرد شناخت دے گا۔
Disney confirms Abu Dhabi castle to be ‘out on sea’ and unlike any other in the world







