
خلیج اردو
شارجہ کے حکمراں اور سپریم کونسل کے رکن شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شیخ سلطان بن خالد بن محمد القاسمی پیر، 22 ستمبر کو انتقال کر گئے۔
نماز جنازہ منگل، 23 ستمبر کو صبح 10 بجے کنگ فیصل مسجد شارجہ میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد تدفین الجبیل قبرستان میں ہوگی۔
بیان کے مطابق تعزیت کے لیے مرد حضرات کو شیخ فیصل بن خالد بن محمد القاسمی کے مجلس، علاقہ الرمیلہ شارجہ میں تین دن تک وصول کیا جائے گا۔
حکومت شارجہ نے منگل سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
شیخ سلطان، مرحوم شیخ خالد بن محمد بن صقر القاسمی کے صاحبزادے تھے، جو 1965 سے 1972 تک شارجہ کے حکمراں رہے۔ وہ موجودہ حکمراں شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کے بھائی تھے۔ شیخ فیصل، مرحوم شیخ محمد اور مرحوم شیخ احمد بھی ان کے بھائی تھے۔







