متحدہ عرب امارات

دبئی میں ڈرائیونگ کے 10 خطرناک اور پریشان کن عادات، بھاری جرمانے اور بلیک پوائنٹس بھی ساتھ

خلیج اردو
دبئی: ہائی ویز اور جدید انفراسٹرکچر کے باوجود غیر محتاط ڈرائیونگ عادات شہریوں کے صبر کا امتحان لیتی رہتی ہیں۔ دبئی پولیس اور آر ٹی اے کی رپورٹس کے مطابق وہ 10 ڈرائیونگ عادات جو سب سے زیادہ حادثات اور ٹریفک جام کا سبب بنتی ہیں، درج ذیل ہیں:

  1. گاڑی چلاتے ہوئے موبائل استعمال کرنا — واٹس ایپ یا انسٹاگرام دیکھنے پر 800 درہم جرمانہ اور 4 بلیک پوائنٹس۔

  2. انڈیکیٹر استعمال نہ کرنا — بغیر اشارے لین تبدیل کرنے پر 400 سے 1000 درہم جرمانہ اور 4 سے 6 بلیک پوائنٹس۔

  3. گاڑیوں کے بہت قریب ڈرائیونگ (ٹیل گیٹنگ) — 400 درہم جرمانہ، 4 بلیک پوائنٹس اور بار بار خلاف ورزی پر گاڑی ضبط ہو سکتی ہے۔

  4. راؤنڈ اباؤٹ پر غلط ڈرائیونگ — 400 درہم جرمانہ اور 3 سے 4 بلیک پوائنٹس۔

  5. بائیں لین پر آہستہ گاڑی چلانا — 600 سے 2000 درہم جرمانہ، 6 سے 12 بلیک پوائنٹس اور بار بار خلاف ورزی پر لائسنس معطل یا گاڑی ضبط۔

  6. سڑک پر غلط طریقے سے مرج کرنا — 400 سے 2000 درہم جرمانہ اور 3 سے 12 بلیک پوائنٹس۔

  7. حادثے کی جگہ پر گاڑی روک کر تماشا دیکھنا یا ویڈیو بنانا — 1000 درہم تک جرمانہ اور 6 سے 12 بلیک پوائنٹس۔

  8. اچانک سڑک کنارے گاڑی روکنا — 1000 درہم جرمانہ اور 6 بلیک پوائنٹس۔

  9. ٹریفک سگنل پر لائن توڑ کر آگے گھسنا — 400 سے 2000 درہم جرمانہ اور 4 سے 23 بلیک پوائنٹس۔

  10. ہائی بیم کا غلط استعمال — 500 درہم جرمانہ اور 4 بلیک پوائنٹس۔

حکام کے مطابق یہ غیر ذمہ دارانہ رویے نہ صرف ٹریفک کی روانی متاثر کرتے ہیں بلکہ جان لیوا حادثات کا بھی باعث بنتے ہیں، لہٰذا ڈرائیورز کو اپنی عادات بدلنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button