متحدہ عرب امارات

جیٹور خلیجی ایس یو وی مارکیٹ میں تیزی سے ابھرتا ہوا برانڈ

خلیج اردو
خلیجی آٹو مارکیٹ میں ایس یو وی گاڑیاں آدھے سے زیادہ خریداروں کی پہلی ترجیح سمجھی جاتی ہیں، جہاں طویل عرصے سے جاپانی، یورپی اور امریکی برانڈز اپنی مضبوط ساکھ اور ری سیل ویلیو کی وجہ سے حکمرانی کر رہے تھے۔ تاہم صرف سات سال پرانا چینی برانڈ جیٹور غیر معمولی تیزی سے ابھر کر نہ صرف چینی کمپنیوں بلکہ مجموعی طور پر ایس یو وی کیٹیگری میں نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔

یو اے ای، قطر اور بحرین میں جیٹور نے ریکارڈ وقت میں ایس یو وی برانڈز کی دوڑ میں نمایاں پوزیشن سنبھال لی ہے۔ 2024 میں جیٹور نے دنیا بھر میں 5 لاکھ 60 ہزار سے زائد گاڑیاں فروخت کیں جو 80 فیصد سالانہ اضافہ ظاہر کرتی ہیں، یہ رفتار مین اسٹریم آٹو برانڈز میں سب سے زیادہ ہے۔

جیٹور نے صرف فروخت نہیں بڑھائی بلکہ خلیجی مارکیٹ کے لیے خصوصی حکمت عملی بھی اپنائی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں قائم ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سینٹر کے ذریعے کمپنی نے اپنی گاڑیاں مقامی حالات جیسے شدید گرمی، طویل صحراوی سفر اور پائیدار کارکردگی کے تقاضوں کے مطابق ڈھالنے پر توجہ دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مقامی ڈسٹری بیوٹرز اور سروس نیٹ ورکس کے ذریعے صارفین کو مضبوط فروخت اور بعد از فروخت سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

جیٹور کے ماڈلز جیسے T1 اور T2 اپنی جرات مندانہ ڈیزائن اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ خلیجی صارفین کی فیملی اور لائف اسٹائل ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ کمپنی کا نیا ہائبرڈ ماڈل T2 i-DM آف روڈ سختی اور ایندھن کی بچت کو یکجا کرتا ہے۔ اسی طرح نیا جی 700 ماڈل سب سے پہلے یو اے ای میں متعارف کرایا جائے گا جس میں جدید ڈرائیور اسسٹنس سسٹمز اور ہائبرڈ کارکردگی شامل ہوگی۔

کاروباری کامیابیوں کے ساتھ ساتھ جیٹور نے سماجی ذمہ داری کے منصوبوں میں بھی حصہ لیا ہے، جن میں سعودی عرب میں اسکولوں کو کتابوں کی فراہمی اور قطر میں کینسر آگاہی پروگرام شامل ہیں۔ عالمی سطح پر کمپنی کا چیتا کنزرویشن فنڈ کے ساتھ شراکت داری ماحولیات اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کا عزم ظاہر کرتی ہے۔

ماہرین کے مطابق جیٹور کی تیز رفتار ترقی اور مقامی مارکیٹ کے مطابق ڈھلنے کی پالیسی اسے خلیج میں عالمی برانڈز کا مضبوط حریف بنا رہی ہے، جہاں ایس یو وی صرف ایک گاڑی نہیں بلکہ طرزِ زندگی سمجھی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button