خلیج اردو
دبئی: نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی (NCM) کے مطابق جمعرات، 2 اکتوبر کو ملک بھر میں موسم مجموعی طور پر صاف اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے رات اور جمعہ کی صبح کے دوران بعض ساحلی اور اندرونی علاقوں میں نمی بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔ این سی ایم نے ساحلی علاقوں کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے، خاص طور پر ابوظہبی شہر سے لے کر راس الخیمہ تک دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
موٹر سواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ الیکٹرانک سائن بورڈز پر توجہ دیں اور حد نگاہ کم ہونے کی صورت میں احتیاط برتیں۔
ہلکی سے معتدل شمال مغربی اور شمال مشرقی ہوائیں چلنے کا امکان ہے جو دن کے وقت تیز ہو سکتی ہیں۔ ان کی رفتار 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ جھکڑوں کے دوران 35 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔
عربین گلف میں دن کے وقت مغربی سمت میں سمندر معتدل سے شدید بھی ہو سکتا ہے جبکہ عمان سی میں ہلکی لہریں متوقع ہیں۔
درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم اور بعض علاقوں میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔ دبئی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور کم سے کم 28 ڈگری ہوگا۔ شارجہ میں زیادہ سے زیادہ 37 اور کم سے کم 27 ڈگری، جبکہ ابوظہبی میں زیادہ سے زیادہ 38 اور کم سے کم 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔






