متحدہ عرب امارات

مصر کے شرم الشیخ میں کار حادثے میں تین قطری سفارتکار جاں بحق

 

خلیج اردو

قاہرہ: مصر کے بحیرہ احمر کے سیاحتی شہر شرم الشیخ میں ایک کار حادثے کے نتیجے میں قطر کے تین سفارتکار جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ مصری سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب سفارتکاروں کی گاڑی شہر سے پچاس کلومیٹر دور ایک موڑ پر الٹ گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ زخمی سفارتکاروں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم حادثے کی مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔

حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب شرم الشیخ میں پیر کے روز ایک عالمی سربراہی اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے جس کا مقصد غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے۔

مصری ایوان صدر کے مطابق اجلاس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی مشترکہ طور پر کریں گے، جس میں بیس سے زائد ممالک کے رہنما شرکت کریں گے۔ اجلاس کا مقصد غزہ کی جنگ کے خاتمے، مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے قیام اور علاقائی سلامتی کے نئے دور کا آغاز ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر، اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی، ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بھی اجلاس میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button