خلیج اردو
متحدہ عرب امارات :ابوظہبی پولیس نے کہا ہے کہ وہ جمعرات 9 مارچ کو العین شہر میں ایک مشق کریں گی۔
اتھارٹی نے کہا کہ وہ ابوظہبی سول ڈیفنس اتھارٹی اور دیگر اسٹریٹجک شراکت داروں کے ساتھ مل کر النود کے علاقے میں صبح 9 بجے مشق کرے گی۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سائٹ کے قریب نہ جائیں اور سائٹ کی تصاویر لینے سے گریز کریں۔
اس مشق کا مقصد تیاریوں کا جائزہ لینا اور ردعمل کو بہتر بنانا ہے۔