خلیج اردو
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے بلوچستان کے شہر لسبیلہ میں ایک پل سے مسافر بس کے گرنے کے حادثے پر پاکستان کے ساتھ دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے ،حادثے کے نتیجہ درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔
پیر کو ایک بیان میں، وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون (ایم اوایف اے آئی سی) نے پاکستانی حکومت ،عوام اور اس سانحے کے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہارکیا.۔
یاد رہے کہ اتوار کو صبح کے نماز سے پہلے صوبہ بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں ایک مسافر بس کھائی میں گرنے سے 45 افراد جاں بحق ہو گئے تھےجبکہ تین افراد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا ۔