خلیج اردو: جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو نے تاکید کی ہے کہ صیہونی دشمن کے مقابلے میں تحریک مزاحمت کی جہادی سرگرمیاں مسلسل تیز ہوتی رہیں گی۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس کے ترجمان ابو حمزہ نے ایک بیان میں صیہونی علاقوں پر بڑھتے ہوئے راکٹ حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ فلسطین کی تحریک مزاحمت کا یہ اقدام دشمن اور اس کے جرائم کے مقابلے میں اس کی مکمل آمادگی کو ثابت کرتا ہے۔
سرایا القدس کے ترجمان نے کہا کہ استقامت کا عمل تیز ہوتا جا رہا ہے اور صیہونی دشمن کے بڑھتے جرائم کے مقابلے میں استقامت مزید مضبوط و مستحکم ہوتی جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ صیہونی دشمن کو سمجھ لینا چاہئے کہ فلسطینیوں کے خلاف بڑھتی جارحیت و جرائم سے استقامت و مزاحمت کا عمل مزید وسیع تر ہوتا جا رہا ہے۔