خلیج اردو: روس کےصدر پیوٹن نے یہودیوں سے متعلق وزیرخارجہ کے بیان پراسرائیل سے معذرت کرلی۔
روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہٹلر کی رگوں میں بھی یہودی خون تھا۔
سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ سمجھدار یہودی لوگ کہتے ہیں کہ سامی النسل یہودیوں کےخلاف سب سے زیادہ پرجوش خود یہودی ہی ہوتے ہیں۔
تاہم اب صدر پیوٹن نے یہودیوں سےمتعلق وزیرخارجہ کے بیان پراسرائیل سے معافی مانگ لی ہے۔