خلیج اردو
دبئی : قومی مرکز برائے موسمیات (این سی ایم) کے مطابق، متحدہ عرب امارات میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور بارش کا امکان ہے
ابوظہبی اور دبئی دونوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔ ابوظہبی میں کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ اور دبئی میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
پہاڑی علاقوں میں درجہ حرارت کم ہندسو میں ہوسکتا ہے، جہاں یہ 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔
ملک میں ہلکی سے درمیانی ہوائیں چلیں گی۔ خلیج عرب میں سمندر ہلکے سے معتدل اور ناہموار ہو گا جبکہ بحیرہ عمان میں حالات معمولی سے معتدل رہیں گے۔