خلیجی خبریں

چلتی گاڑی سے سگریٹ پھینکنا، 75 ہزار روپے جرمانہ ہوگا

خلیج اردو

 

دبئی : متحدہ عرب امارات میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت سزا اور بڑے جرمانے کی منظوری دیدی گئی۔

 

عرب میڈیا میں کہا گیا ہے کہ ابوظہبی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ چلتی ہوئی گاڑی سے سگریٹ کے ٹکڑے، پانی کی خالی بوتلیں اور پلاسٹک کی تھیلیاں پھینکنے پر 1 ہزار درہم ( پاکستانی 75 ہزار روپے) جرمانہ ہوگا۔

 

ٹریفک پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ اقدام ٹریفک حادثات میں کمی اور شہر میں صفاتی ستھرائی کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے اُٹھایا گیا ہے۔

 

متحدہ عرب امارات دنیا کے ان گنے چنے ممالک میں شمار ہوتا ہے جہاں دنیا بھر سے لوگ سیاحت اور کاروبار کے لیے آتے ہیں۔ دنیا کی بلند ترین عمارتوں سے سجے اس ملک میں ٹریفک قوانین پر کافی سختی برتی جاتی ہے۔

 

ابوظہبی، دبئی اور شارجہ کا ٹریفک کافی پُرہجوم ہوتا ہے اور ٹریفک قوانین کی معمولی سی خلاف ورزی پر گھنٹوں ٹریفک جام ہوجاتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button