پاکستانی خبریں

اسلام آباد میں 800 کلو مشتبہ گوشت برآمد، 12 زندہ گدھے، کتے اور نایاب جنگلی جانور بھی پکڑے گئے

خلیج اردو
اسلام آباد میں مبینہ طور پر حرام گوشت کی فروخت اور ترسیل کا بڑا معاملہ سامنے آگیا۔ کارروائی کے دوران حکام نے 800 کلو گوشت برآمد کرنے کے علاوہ بڑی تعداد میں زندہ اور مردہ جانور بھی تحویل میں لے لیے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران 12 زندہ گدھے، 5 کتے اور 17 کچھوے برآمد ہوئے۔ اس کے علاوہ ایک مردہ گدھا، ایک گیدڑ اور ایک پینگولین بھی ملا۔ حکام کے مطابق برآمد کیے گئے گوشت اور گدھوں کی ترسیل سے متعلق کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔

کارروائی کے بعد برآمد شدہ گوشت کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا جبکہ زندہ جانوروں کو وائلڈ لائف حکام کے حوالے کردیا گیا۔ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ معاملہ شہریوں کے لیے خوراک کے معیار، گوشت کی قانونی ترسیل اور عوامی صحت سے متعلق کئی اہم سوالات پیدا کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button