
خلیج اردو
گوجرانوالہ میں ڈکیتی کے دوران ماں اور بیٹی کے بہیمانہ قتل کے واقعے نے علاقے کو سوگوار کردیا۔ مقتول خواتین کے گھر میں اس وقت انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے جب ان کے شوہر کویت سے وطن واپس پہنچے۔
تفصیلات کے مطابق 55 سالہ خالدہ عباس اور ان کی 23 سالہ بیٹی رومیسہ عباس کو گھر میں گلے کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد اہل خانہ اور رشتے دار شدید صدمے سے دوچار ہیں جبکہ گھر میں کہرام برپا ہے۔
مقتولہ کی ایک بیٹی اٹلی میں مقیم ہے جو اپنی والدہ اور بہن کے قتل کی اطلاع ملنے پر پاکستان پہنچ رہی ہے۔ اس کی آمد متوقع ہے جبکہ ماں بیٹی کی نماز جنازہ اگلے روز ادا کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پولیس نے قتل کے واقعے کی تفتیش کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کردی ہے۔ مقدمے میں قتل کے ساتھ ڈکیتی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
پولیس اس بات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کررہی ہے کہ واردات کس طرح ہوئی اور ملزمان کون تھے۔







