
خلیج اردو
سعودی قیادت میں یمن میں سرگرم اتحادی افواج نے الحدیدہ بندرگاہ پر کارروائی کرتے ہوئے وہاں موجود عسکری آپریشنل صلاحیتوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اتحادی افواج کے مطابق بندرگاہ کو اسلحہ اور بیلسٹک میزائلوں کی اسمگلنگ اور منتقلی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ کارروائی تاحال جاری ہے۔ ان کے مطابق یمن کے صوبوں صنعا، صعدہ اور تعز میں فوجی اہداف اور بیلسٹک میزائلوں کی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے لیے آپریشن کیا جا رہا ہے۔






