متحدہ عرب امارات

پاکستان میں ایک سال کے دوران 94 لاکھ سائبر حملے، بیک ڈور خطرات میں 50 فیصد اضافہ

خلیج اردو
پاکستان میں سائبر خطرات کی بڑی تعداد سامنے آگئی، ایک سال کے دوران ملک میں 94 لاکھ سے زائد سائبر حملوں کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ بیک ڈور حملوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سائبر سکیورٹی کمپنی کیسپرسکی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک سال کے دوران 63 لاکھ سے زائد ڈیوائسز اور 31 لاکھ سے زائد ویب بیسڈ حملوں کو نشانہ بنایا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 24 فیصد پاکستانی صارفین کو ڈیوائسز پر سائبر خطرات جبکہ 15 فیصد صارفین کو فشنگ اور ویب حملوں کا سامنا رہا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 4 لاکھ 48 ہزار سے زائد ایکسپلائٹ حملے ریکارڈ کیے گئے، جبکہ بیک ڈور حملوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا اور ایسے 2 لاکھ 33 ہزار واقعات سامنے آئے۔

ایکسپلائٹ حملوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ میں پاکستان میں سات ایڈوانسڈ پرسسٹنٹ تھریٹ ہیکر گروپس کی سرگرمیوں کا سراغ لگانے کا بھی ذکر کیا گیا، جن میں میرج کٹن اور سائیڈ وائنڈر بھی شامل ہیں۔

عالمی سطح پر بھی سائبر سکیورٹی خطرات بڑھ رہے ہیں، رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر تین میں سے ایک ادارہ سپلائی چین سائبر حملے کا نشانہ بنا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button