پاکستانی خبریں

راولپنڈی میں آٹا 200 روپے کلو تک پہنچ گیا، سرکاری آٹے کے لیے شہریوں کی لمبی قطاریں

خلیج اردو
راولپنڈی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں، راولپنڈی میں آٹے کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جبکہ سرکاری آٹے کے حصول کے لیے شہریوں کو لمبی قطاروں میں کھڑا ہونا پڑ رہا ہے۔ سرکاری 10 کلو آٹے کا تھیلا 1 ہزار 275 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے، تاہم شہریوں نے شکایت کی ہے کہ سرکاری آٹا دکانداروں کو فروخت کر دیا جاتا ہے اور پھر یہی آٹا مہنگے داموں فروخت ہوتا ہے۔

لاہور، کراچی اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی آٹا مہنگے داموں فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔ آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے کم آمدن والے گھرانوں کا بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ دوسری جانب ملک میں گندم کی فراہمی اور قیمتوں کے دباؤ کے باعث حکومت نے مزید 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button