پاکستانی خبریں

9 ماہ میں عوام سے 1,126 ارب روپے پٹرولیم لیوی وصول، کلائمیٹ لیوی کا بھی بھاری بوجھ

خلیج اردو
وفاقی حکومت نے رواں سال کے پہلے نو ماہ کے دوران پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی مد میں عوام سے ایک ہزار 126 ارب 34 کروڑ روپے وصول کیے۔ جنوری سے ستمبر 2026 تک پٹرولیم لیوی کی وصولی کا حجم ایک ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا، جبکہ اسی عرصے میں پٹرولیم مصنوعات پر نافذ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کے تحت بھی تقریباً 47 ارب روپے وصول کیے گئے۔

یوں عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر صرف ایک ہی مد میں نہیں بلکہ پٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی سمیت مختلف ٹیکسوں کا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق دونوں لیویز کی مد میں اربوں روپے کی وصولی پہلے سے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا شکار شہریوں کے لیے اضافی بوجھ ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ٹیکسوں اور لیویز کا حصہ عوامی بحث کا اہم موضوع بن سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button