خلیج اردو
اسلام آباد:پاکستان میں ہالینڈ کی سفیر ہینی فوکل ڈی وریس نے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران سفیر نے ڈچ کمپنیوں کے مسائل کے حل کے لیے وزارت تجارت کے کردار کو سراہا۔ جبکہ وزیر جام کمال خان نے پاکستان میں ایس ایم ایز کے فوائد کے لیے سی بی آئی اور پی یو ایم جیسے تکنیکی پروگراموں کی تجدید زور دیا۔
جام کمال خان نے ہالینڈ کے وزیر تجارت کی سربراہی میں تجارتی وفد کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ جام کمال نے قابل تجدید توانائی، سروسز، زراعت، آئی ٹی، انسانی وسائل، ماہی پروری اور ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کی نمایاں صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔
وزیر تجارت نے خوراک کے شعبے میں ویلیو ایڈڈ سروسز کی ضرورت پر زور دیا۔ باہمی تجارت کو فروغ دینے کے لیے بی ٹو بی رابطوں میں اضافے کی وکالت کی۔