پاکستانی خبریں

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور بشری بی بی کی سائفر اور توشہ خانہ کیسز میں سزا کیخلاف اپیلوں پر ایف آئی اے اور نیب کو نوٹسز جاری کر دیئے،،، عدالت نے جمعرات تک جواب بھی طلب کر لیا۔

خلیج اردو

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کی سائفر میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی،،، توشہ خانہ کیس میں سزا کیخلاف بانی تحریک انصاف اور بشری بی بی کی بھی سماعت کی گئی۔

دوران سماعت بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ عجیب و غریب ہی بات ہوئی ہے کہ جج صاحب نے حق دفاع ہی ختم کر دیا ،، ،
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے جب آپ دلائل دیں تو اس وقت یہ چیزیں پوائنٹ آؤٹ کیجئے گا۔

عدالت نے سائفر کیس میں ایف آئی اے اور توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کو نوٹس جاری کردیئے۔
عدالت نے ہدایت کی کہ جمعرات کا جواب جمع کرایا جائے۔

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد گرفتاری کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔ عدالت نے آئندہ ہفتے کے لیے نیب کو نوٹس جاری کر دئیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button