
خلیج اردو
27 جون 2021
عاطف خان خٹک
اسلام آباد : پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو مبارک باد دی ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کیلئے جاری کیے گئے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے اور جمعہ کے روز روشن ڈیجیٹل اکاوَنٹ ایک اعشاریہ 5 بلین کوکراس کرگیا ہے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں مسٹر خان نے بتایا ہے کہ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں ایک بلین کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور صرف 2ماہ کےعرصہ میں اکاوَنٹس اور سرمایہ کاری کی مد میں ایک بلین ڈالرکانیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔
Good news from SBP. #RoshanDigitalAccount achieves more milestones. Inflows crossed $1.5 bn on Friday, with investment in Naya Pakistan Certificates surpassing $1 bn. Accounts & deposits have set new records since the $1 bn event 2 months ago. https://t.co/sEe2wiOYrG pic.twitter.com/hAIx2Rko4Z
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 27, 2021
سمندرپار پاکستانیوں کی فلاح کیلئے ہمیشہ بات کرنے والے عمران خان نے اسٹیٹ بنک کے اعدودوشمار بھی ٹویٹ کے ساتھ لف کیے ہیں جس سے ملکی معیشت کے مختلف اعشاریوں پر مثبت اثر پڑا ہے۔
وزیر اعظم نے دو ماہ قبل ایک ارب ڈالر کے ریکارڈ کے بعد اسے دوسرابڑاریکارڈ قرار دیتے ہوئے قوم کو مبارک باد دی ہے۔