پاکستانی خبریںعالمی خبریں

افغانستان میں انسانی اور معاشی بحران : ازبکستان میں اہم کانفرنس کا انعقاد ہوگا،بڑے فیصلے متوقع

خلیج اردو

اسلام آباد : ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں افغانستان کی صورتحال پر اہم کانفرنس 26 جولائی کو منعقدہوگی۔۔ کانفرنس میں افغانستان کی انسانی امداد، راہداری امور ،نئے سرحدی گزرگاہوں جیسے منصوبوں پر گفتگو ہو گی

 

 

کانفرنس میں مختلف ممالک کے نمائندگان خصوصی برائے افغانستان کی شرکت متوقع ہے ۔وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 

پاکستان کے ذرائع ابلاغ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ تاشقند کانفرنس میں افغانستان کی سلامتی، اقتصادی ،تجارتی ربط، ریل روڈ منصوبوں، بنیادی ڈھانچہ سازی اور علاقائی تعاون پر توجہ مرکوز ہو گی۔ افغانستان کی اقتصادی ترقی کے لیے سیاسی و معاشی نظام منہدم ہونے سے بچانے پر غور کیا جائے گا۔ افغانستان کی انسانی امداد، راہداری امور ،نئے سرحدی گزرگاہوں جیسے منصوبوں پر گفتگو ہو گی۔۔

 

کانفرنس میں ازبکستان کے افغانستان میں زیرِ التواء منصوبوں پر پیشرفت پر توجہ دی جائے گی۔۔کانفرنس میں 20 ممالک کے وفود، اقوام متحدہ، عالمی بینک اور دیگر عالمی ادارے، تنظیمیں شرکت کریں گی۔

 

توقع کی جارہی ہے کہ افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے بھی اس اجلاس میں ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button