پاکستانی خبریں

الیکشن کمیشن مخالف بیان کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا،جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔عدالت کے باہر فواد چوہدری نے پولیس پر بنیادی حقوق سلب کیے جانے کا الزام لگا دیا

خلیج اردو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے خلاف مبینہ نفرت انگیز بیان کیس میں اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے پولیس کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔

 

فواد چوہدری کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرجوڈیشل مجسٹریٹ  وقاص احمد راجہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت پی ٹی آئی رہنما کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت سے فواد چوہدری کی ہتھکڑی کھولنے کی استدعا کی، عدالت کے حکم پر فواد چوہدری کی ہتھکڑی کھول دی گئی۔

 

بعد ازاں جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے احکامات جاری کر دیے۔عدالت کے باہر فواد چوہدری کا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں 48 گھنٹوں میں صرف 2 گھنٹے سونا دیا گیا، سخت سردی میں گاڑی کے ڈیلے پر لے جایا جاتا رہا

 

قبل ازیں فواد چوہدری کو پولیس 11 بجے عدالت میں راستوں کی بندش کا جواز بنا کر پیش نہ کر سکی جس جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے تفتیشی افسر کو فواد چوہدری کا میڈیکل کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button