پاکستانی خبریں

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے متعلق تیاریوں پر اطمیان کا اظہار کیا ہے۔

خلیج اردو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن کے اہم اجلاس میں حلقہ بندیوں، بیلٹ پیپرز اور دیگر سازوسامان سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

 

عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس۔۔اجلاس کو عام انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن کے تمام ونگز انتخابی منصوبہ بندی کے مطابق تیار ہیں۔

 

کمیشن کو بیلٹ پیپرز کے لۓ بھی کاغذ حاصل کرنے پر بریفنگ سمیت دیگر ضروری سازوسامان کی خریداری ،ضروری کاغذات کی پرنٹنگ سے اجلاس کو آگاہ کیا گیا۔

 

اجلاس کو حلقہ بندیوں کی تکمیل کے بعد امور اور انتخابی فہرستوں کی تیاری بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں پولنگ سٹاف کے اعدادوشمار کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 

اجلاس کو بتایا گیا کہ پولنگ سٹیشنز کتنے ہوں گے اور کہاں کہاں ہوں گے۔انتخابی عملہ کی تربیت ،آر ایم ایس کس طرح استعمال ہو گا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button