پاکستانی خبریں

انتخابات کرانے والا الیکشن کمیشن اندر سے اختلافات کا شکار،سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کام چھوڑ دیا

خلیج اردو
اسلام آباد: عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کو بڑا دھچکا،چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری الیکشن کمیشن میں تلخی۔۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کام چھوڑ دیا۔۔چیف الیکشن کمشنر نے عام انتخابات کی سکیورٹی اور دیگر امور پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کی باز پرس کی تھی۔

 

عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن حکام میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔خرابی صحت یا کوئی اوروجہ،سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے کام چھوڑ دیا۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے چند دن قبل سکیورٹی سے متعلق اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کی باز پرس کی تھی تاہم سکیورٹی اور دیگر امور سے متعلق سیکرٹری عمر حمید چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو مناسب جواب نہیں دے سکے تھے۔

 

سیکرٹری الیکشن کمیشن کی عدم موجودگی کیوجہ سے سپیشل سیکرٹری ڈاکٹر آصف حسین نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا تھا۔

 

دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیکرٹری الیکشن کمیشن محنتی اور ذہین آفیسر ہے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن علیل ہے اور میڈیکل ریسٹ پر ہے۔صحت نے اجازت دی تو سیکرٹری الیکشن کمیشن جلد اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ ۔سیکرٹری کمیشن کی غیر موجودگی میں کمیشن کے دونوں اسپیشل سیکرٹری صاحبان کمیشن کے امور کو چلا رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button