
خلیج اردو
اسلام آباد:انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے پاکستان کے نو شہروں سمیت دنیا کے پندرہ ممالک ریڈارپر آ گئے۔دو غیرملکی ایئرلائنز کے پندرہ سے چالیس سال کی عمر کے مسافروں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز نے بیس سال بعد ایڈوائزری جاری کردی۔
بڑھتی ہوئی انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کےلئے ایف آئی اے نے 20 سال بعد ایڈوائزری جاری کردی۔ایڈوائزری کے مطابق 9 شہر منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، شیخوپورہ اور بھمبر پر خاص نظر رکھی جائے گی۔۔۔
سعودی عرب۔۔۔آذربائیجان۔۔۔ایتھوپیا۔۔۔سینگال۔۔۔۔کینیا۔۔۔۔روس اور مصر جانے والے مسافروں کی چھان بین کا حکم بھی دیا گیا ہے۔۔۔۔لیبیا، ایران، موریطانیہ،عراق، ترکیہ، قطر، کویت اور کرغزستان جانے والے مسافروں کی پروفائلنگ بھی کی جائے گی۔۔۔
ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دو غیر ملکی ایئرلائنز کے پندرہ سے چالیس سال کی عمر کے مسافروں پر کڑی نظر رکھی جائے۔۔۔۔ایئر لائنز میں ایک خلیجی اور ایک افریقی ایئر لائن شامل ہے۔۔۔۔۔ایڈوائزری جولائی تا دسمبر آئی بی ایم ایس کے ڈیٹا بیس کے تجزیے سے تیار کی گئی ہے۔۔۔۔حالیہ 6 ماہ میں ایف آئی اے کے اجلاسوں میں ملکوں کے وزٹ، سیاحت، مذہبی اور تعلیمی ویزوں پر گئے مسافروں کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مسافرں کے ریٹرن ٹکٹس۔۔۔ہوٹل بکنگ سمیت تمام دستاویزات کی مکمل چھان بین کی جائے گی،وزٹ یا سیاحتی ویزوں سے متعلق دستاویزات کی چھان بین ہوگی،مشکوک مسافروں اور ان کے سفری مقصد اور مالی انتظامات کے بارے میں انٹرویو کئے جائیں گے۔ مشکوک مسافروں کا تفصیلی ریکارڈ بھی رکھا جائے گا۔