پاکستانی خبریں

آرمی چیف کی جانب سے ایئر ڈیفنس کی اہمیت پر خطاب، دور جدید میں ایئر ویپن سسٹمز کی اپگریڈیشن ناگزیر ہے،آرمی چیف

خلیج اردو

راولپنڈی: آرمی چیف نے ایئرڈیفنس کمانڈ سینٹر کا دورہ کیا۔سپہ سالارنے نے افسران و جوانوں کی حاصل کردہ تربیتی معیار کو سراہا۔عمان اورفرانس کے سفیروں نے بھی جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور ، دفاع، سیکیورٹی تعاون، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

آرمی چیف نے ایئر ڈیفنس کے افسران اور جوانوں کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےافسران و جوانوں کی حاصل کردہ تربیتی معیار کو سراہا اور جنگ میں ایئر ڈیفنس کی اہمیت، بدلتے خطرات کا احاطہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جدید ائیر ڈیفنس ویپن سسٹمز کی تربیت، اپ گریڈیشن کی ضرورت پر زور دیا۔

 

آرمی چیف سے سلطنت عمان کےسفیر ڈاکٹرالشیخ محمدعمراحمدالمرحون نے بھی ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پربات چیت کی گئی۔سپہ سالار نے کہا کہ دونوں ممالک کےدرمیان دفاع اور میری ٹائم سیکورٹی میں تعاون کی وسیع صلاحیت ہے جو باہمی سٹریٹجک شراکتداری میں ایک لازمی عنصر بن سکتی ہے۔

 

اومان کے سفیر نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا جبکہ علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو بھی سراہا۔

 

پاکستان میں فرانس کے سفیر مسٹر نکولس گیلی نے بھی جی ایچ کیومیں آرمی چیف سےملاقات کی۔۔۔آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور ، دفاع، سیکیورٹی تعاون، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button