پاکستانی خبریں

اگر عمران خان کو انٹرنیشنل کال کی اجازت دی تو 8 ہزار قیدی بھی عدالت سے حق مانگنے پہنچ جائیں گے،اڈیالہ جیل حکام

خلیج اردو
اسلام آباد: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سولہ ٹی وی چینلز دیکھتے ہیں۔اُنہیں دو اخبارات دے رہے ہیں۔جیل رولز اورحکومت کی جانب سے انٹرنیشنل کالز کی اجازت نہیں۔ ہمارے پاس پچیس غیرملکی قیدی بھی موجود ہیں۔۔اگر بات کرائیں گئے تو ٹرینڈ سیٹ ہو جائے گا۔

 

بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالج ، اہلیہ سے ملاقات اور بیٹوں سے فون کال پر بات کرانے سے متعلق درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔۔جیل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل غفور انجم عدالت میں پیش ہوئے اورعدالتی استفسار پر بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو کیٹیگری بی کے تحت تمام سہولیات دی جا رہی ہیں۔۔ٹی وی اور اخبار دیا جا رہا ہے، ایک باورچی بھی دیا گیا ہے۔

 

جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت کو بتایا کہ جیل میں ہفتے میں دو مرتبہ ملاقات کی اجازت ہے لیکن ہم تین چار مرتبہ بھی ملاقات کروا دیتے ہیں ۔۔ہم اوورسیز کالز اس لیے نہیں کروا سکتے ہمارے پاس 8 ہزار قیدی ہیں۔۔اگر اجازت دی گئی تو دیگر قیدی اسکو عدالت میں چیلنج کر سکتے ہیں۔۔۔جب قیدی آتا ہے تو اسے ایک کوڈ دیا جاتا ہے جس سے وہ فون کال کر سکتا ہے ۔

 

جیل سپرنٹنڈنٹ نے مزید بتایا کہ اڈیالہ جیل میں صحت کی سہولیات پاکستان میں سب سے بہترین ہیں، ڈاکٹر روزانہ کی بنیاد چیک اپ کرتے ہیں۔۔۔عدالت نے ہدایات کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی جیل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست نمٹا دی۔۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button