خلیج اردو
اسلام آباد: سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی بڑی کارروائی میں چائلڈ پورنوگرافی کا مواد رکھنے اور بیچنے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم حسن نواز ولد اختر نواز کو گرفتار کیا۔ ملزم چائلڈ پورنوگرافی کے گھناؤنے جرائم میں ملوث تھا۔
ملزم انٹرنیٹ اور ڈارک ویب پر چائلڈ پورنوگرافی مواد تیار کرنے اور فروخت کرنے والے گروہوں سے وابستہ تھا۔ملزم کے خلاف بین الاقوامی سطح پر رپورٹس تیار کی گئیں۔
گرفتار ملزم سے بڑی مقدار میں چائلڈ پورنوگرافک مواد اور متعدد سوشل میڈیا اور آن لائن اکاؤنٹس جو چائلڈ پورنوگرافی مواد کو ذخیرہ کرنےکے لیے استعمال کیے گئے تھے برآمد کر لیے گئے ہیں۔
ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔