
خلیج اردو
اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم نے سینیٹر اعظم سواتی کی پریس کانفرنس کے بعد ایک ٹویٹ میں اعظم سواتی کی اہلیہ سے معذرت کی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں مسٹر خان نے کہا ہے کہ تمام پاکستانیوں کی طرف سے میں اعظم سواتی کی گھر کی دہلیز تک محدود، مکمل طور پر غیر عوامی اور تہجد گزار خاتون سے معافی مانگنا چاہتا ہوں کہ انہیں اس کرب، اذیت اور توہین و ذلت کے ناروا احساس کا بوجھ اٹھانا پڑا۔
I want to apologise on behalf of Pakistan to Mrs Swati, a very private, non public, tahajut guzaar lady for the pain, anguish and sense of humiliation she is having to suffer.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 5, 2022
پاکستان کی بنیادیں شرفِ انسانی،خاندان کی تعظیم اور چادر و چار دیواری کی حرمت وتقدیس کےاقدار پر اٹھائی گئیں۔برہنہ کرنے، زیرِ حراست تشدد کا نشانہ بنانےاور اب ایک ویڈیو کےذریعےانکی اہلیہ محترمہ کی نجی زندگی اور خلوتوں کے پردے چاک کرنے سمیت ریاست کے ہاتھوں میں اعظم سواتی کے ساتھ جو کچھ ہوا، اس کیلئے معذرت خواہ ہوں۔
عمران خان نے کہا ہے کہ یہ ان تمام اقدار کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ نہایت صدمہ انگیز، پرلے درجے کی قابل نفرت و کراہت اور قابلِ مذمت ہے۔ خدا کرے کبھی کسی انسان کو اس سب سے نہ گزرنا پڑے۔ میری چیف جسٹس آف پاکستان سے استدعا ہے کہ وہ معاملے کا از خود نوٹس لیں۔
& now this video where privacy of his wife has been violated. It is both shocking, despicable & utterly condemnable. No human being should have to suffer this. I call on the CJP to take suo moto notice of this.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 5, 2022
اس سے قبل پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ اُن کی اہلیہ کو نامعلوم نمبر سے اُن کی (اعظم سواتی) اور ان کی اہلیہ کی ذاتی ویڈیو بھیجی گئی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے اُنھوں نے دعویٰ کیا کہ گذشتہ رات اُن کی اہلیہ نے انھیں فون کیا اور وہ زور زور سے رو رہی تھیں اور ان کی آواز نہیں نکل رہی تھی جس پر میں سمجھا میری پوتیوں کو کسی نے قتل کر دیا ہے۔ میں نے بار بار ان سے چیخ و پکار کی وجہ جانی لیکن وہ کچھ نہ کہہ سکیں۔
پریس کانفرنس کے دوران وہ آبدیدہ ہوتے ہوئے اور اُن کا کہنا تھا کہ ’مجھے اپنے ساتھ ہوئے واقعے پر بتاتے ہوئے اپنے عوام کی بیٹیوں اور بہنوں سے شرم محسوس ہورہی ہے۔