پاکستانی خبریں

بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کے خلاف 190ملین پاؤند کیس حتمی مرحلے میں داخل،35گواہوں پر جرح مکمل، اشتغاثہ کا ٹرائل مکمل ہوگیا

خلیج اردو
اسلام آباد:190 ملین پاونڈ ریفرنس نتیجہ خیز مرحلے میں داخل ہوگیا۔۔35 گواہوں جرح مکمل ہونے اور 14 ترک کرنے کے بعد استغاثہ کا ٹرائل مکمل ہوجائے گا۔عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی ۔

 

 اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔۔ بانی پی ٹی ائی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی عدالت میں پیش ہوئے۔

 

دوران سماعت نیب نے بقیہ 14گواہان غیر ضروری جان کر ترک کر دیئے۔ وکلا صفائی کی جانب سے 14 گواہان کو طلبی کے سمن جاری کرنے کی درخواست غیر موثر ہوگئی۔

 

سماعت کے دوران بانی پی ٹی ائی کے وکیل نے نیب تفتیشی افیسر پر جزوی جرح کی۔ جرح مکمل ہونے پر ملزمان کو اپنی صفائی گواہ اور ثبوت لانے کا موقع دیا جائے گا۔

 

سماعت کے دوران بشری بی بی کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کرنے پر نوٹس جاری کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button