پاکستانی خبریں

بد قسمتی سے سیاسی کارکن کی جگہ ٹک ٹاکر نے سنبھال لی ہے اور سیاسی کارکن پیچھے رہ گیا ہے،بلاول بھٹو

خلیج اردو
لاہور:گورنر ہاؤس لاہور میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں اورورکرز سے ملاقات کی، ان کا کہا تھامجھے بڑی خوشی ہو رہی ہے پیپلز پارٹی کا گورنر منتخب ہوا ہے، ملک کے لیے ضروری ہے کہ پیپلز پارٹی اپنی جگہ واپس لے۔

 

ان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے سیاسی کارکن کی جگہ ٹک ٹاکر نے سنبھال لی ہے اور سیاسی کارکن پیچھے رہ گیا ہے، دنیا میں جتنی بھی بڑی تبدیلیاں آئی ہیں وہ سیاسی کارکن لائے ہیں، سردار سلیم حیدر سے کہوں گا ہم نے سیاسی ورکر کو عزت دینی ہے،

 

ہم پورے پنجاب سے جیالوں کو پیغام دیتے ہیں آپ محنت کریں آپ بھی بڑے عہدے سنبھال سکتے ہیں

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button