خلیج اردو
اسلام آباد:بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ہاتھوں سکھ رہنماؤں کے قتل کا معاملہ پاکستان کی سینیٹ میں بھی پہنچ گیا ۔۔ پی ٹی آئی سینیٹر گردیپ سنگھ نے معاملے پر تحریک سینیٹ میں جمع کرا دی ۔گردیپ سنگھ نے کہا ہےکہ پاکستان ایک طویل عرصے سے بھارتی دہشتگردی کاشکار رہا ہے۔ بھارتی دہشتگردی کی حیقیت کھل کرساری دنیا کے سامنے آ گئی۔
پی ٹی آئی سینیٹر گردیپ سنگھ نے بھی کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے قتل کا معاملہ اٹھاتے ہوئے تحریک سینیٹ میں جمع کرا دی ہے۔ سینیٹر گردیپ سنگھ نے کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے قتل سینیٹ میں زیر بحث لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی دہشتگردی کی حیقیت کھل کرساری دنیا سامنے آ گئی۔
ایوان بالا میں جمع کرائی گئی تحریک میں کہا گیا ہے کہ بھارت بطور ریاست دنیا بھر میں دہشت گردی کا ناصرف مرتکب ہے بلکہ اسے فروغ دیتا رہا ہے۔۔