پاکستانی خبریں

بیرون ملک پاکستانی،ملک کے سفیر اور اثاثہ ہیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

خلیج اردو
اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے امریکا میں اہم عہدیداروں اور عسکری حکام سے ملاقاتیں کی ہیں،جن میں مشترکہ مفادات کے حصول کیلئے دوطرفہ تعاون کی ممکنہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا،سپہ سالار نے امریکی حکام پر زور دیا کہ وہ علاقائی سلامتی کو درپیش چیلنجز کو متاثر کرنے والے پہلوؤں کو بھی سمجھیں۔

 


آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ امریکا،،، سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، نائب وزیر خارجہ، نائب مشیر قومی سلامتی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے الگ، الگ ملاقاتیں کیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں دوطرفہ دلچسپی، عالمی اور علاقائی سلامتی کے باہمی دلچسپی کے امور کے ساتھ ساتھ جاری بین الاقوامی تنازعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 


دونوں اطراف نے مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے دوطرفہ تعاون کی ممکنہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
دفاعی حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران انسداد دہشت گردی اور دفاعی تعاون کے شعبوں کو بنیادی اہمیت دی گئی،دونوں سائیڈز نے باہمی دلچسپی کے اُمور پر بات چیت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

 

آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا،،، سپہ سالار نے پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام استقبالیہ میں بیرون ملک پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے بھی بات چیت کی۔
آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ بیرون ملک پاکستانی،ملک کے سفیر اور اثاثہ ہیں۔

 

آرمی چیف نے کہا کا امریکہ پاکستان کیلئے سب سے بڑی برآمدی منڈی ہے،،، جو ہماری کل برآمدات کا 21.5 فیصد ہے،،، انہوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے ویزوں کی رکاوٹ، خصوصی اسکریننگ اور اِس طرح کے دیگر گمراہ کن افواہوں کو مسترد بھی کیا۔
پاکستانی کمیونٹی نے پاک فوج کی پاکستان کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان ہمارا فخر ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button