خلیج اردو
اسلام آباد:جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی میں سرعام پولیس کی حراست میں پیشی پر لائے جانے والے ملزم کو قتل کر دیا گیا ، وکلاء سول سوسائٹی اور سائلین نے پولیس سیکورٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا ۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں واقع جوڈیشل کمپلیکس میں تھانہ روات کے ملزم علی شاہ کو اڈیالہ جیل سے ایڈیشنل سیشن جج عرفان اکرم کی عدالت میں پیشی پر لایا گیا
پیشی کے بعد ملزم کو مخالفین نے سرعام پولیس حراست میں ہونے کے باوجود فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا قاتل نے قتل کے بعد پولیس کو گرفتاری دے دی وکلاء اور دیگر افراد نے راولپنڈی پولیس کی سیکورٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا
مقتول علی شاہ کی لاش کو ریسکیو 1122 کے ذریعے پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا چند دن قبل جوڈیشل کمپلیکس کے قریب سابق صوبائی وزیر چوہدری عدنان کو بھی قتل کیا گیا تھا جسکے قاتلوں کا تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا ۔