پاکستانی خبریں

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کی کمی کردی

اسلام آباد:وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔

 

وزیر خزانہ نے بتایا کہ فی  لیٹر پیٹرول کی قیمت 10 روپے ،ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 50 پیسے کمی کر دی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 227 روپے 80 پیسے ،پیٹرول کی نئی قیمت 214روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

 

اسحاق ڈار نے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے کمی کی جا رہی ہے ۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171 روپے 83 پیسے  فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 10 روپے کمی کر دی گئی ہے،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 169 روپے فی   لیٹر ہو گی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button